ہر مذہب کو مذہبی عقائد کے مطابق تہواروں کی آزادی،حکومت کو تمام مذاہب کا احترام، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب

   

حیدرآباد۔7۔جولائی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق تہواروں کے اہتمام کی آزادی اور مواقع فراہم کرتی ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر اے ریونت ریڈی نے آج جگناتھ یاترا کے موقع پر این ٹی آر اسٹیڈیم میں منعقدہ یاترا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔انہو ںنے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں تمام مذاہب کے ماننے والے دستور میں دی گئی آزادی کے مطابق اپنے مذاہب پر عمل کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ انہوں نے ISCKON کی جانب سے منعقدہ این ٹی آر اسٹیڈیم سے نمائش میدان تک کی اس یاترا کے اہتمام پر ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ منعقد ہونے والے تہوار سماج کے لئے بہتر پیغام رکھتے ہیں۔ 3