ہر مستحق خاندان کو راشن کارڈ دیا جائے گا: رکن اسمبلی

   

بچکندہ۔ 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت ریاست تلنگانہ کا عزم ہے کہ ہر مستحق شہری تک فلاحی اسکیمات پہنچیں۔ اسی سلسلے میں بچکندہ مستقر کہ منور کاپو سنگم میں راشن کارڈز کی تقسیم کا ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں جکل رکن اسمبلی توٹا لکشمی کانتا راؤ اور بانسواڑہ سب کلکٹر محترمہ کرنمائی نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے تھوٹا لکشمی کانت راؤ نے کہا کہ حکومت ریاست کی اولین ترجیح یہ ہے کہ کوئی بھی اہل شہری فلاحی اسکیموں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا “ہر اْس شخص کو راشن کارڈ فراہم کیا جائے گا جو اس کا اہل ہے۔ راشن کارڈ کے ساتھ ساتھ دیگر بہبودی اسکیمات جیسے آروگیہ شری، بزرگوں و معذورین کے لیے وظائف اور ڈبل بیڈ روم اسکیم پر بھی تیزی سے عمل جاری ہے۔ سب کلکٹر کرنمائی نے مستحق افراد کو نئے راشن کارڈز تقسیم کیے اور انہوں نے حکومت کی مختلف اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کی عوام کو ترغیب دی۔ اس موقع پر مقامی عوامی نمائندے، ریونیو اور سول سپلائیز محکمہ کے افسران، اور بڑی تعداد میں مستحقین موجود تھے۔