ہر معاملہ میں سعودی عرب پر الزام لگانا ایران کی عادت : الزبیر

,

   

ریاض : سعودی عرب کے مملکتی وزیر خارجہ عادل الزبیر نے کہاکہ ایران میں ہونے والے ہر واقعہ کے لئے سعودی عرب کو مورد الزام ٹھہرانا ایران کی پرانی عادت ہے۔ وزیر خارجہ ایران محمد ظریف پر تنقید کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ سعودی عرب کی یہ پالیسی نہیں ہے کہ وہ قتل و غارت گری میں ملوث ہوجائے۔ وزیر خارجہ ایران ظریف بوکھلاہٹ میں سعودی عرب کو نشانہ بنارہے ہیں۔ کیا وہ ایران میں آئندہ ہونے والے زلزلے اور سیلاب کے لئے بھی سعودی عرب کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔ ایران کی طرح سعودی عرب کی پالیسی نہیں ہے کہ وہ قتل معاملوں میں ملوث ہو۔ الزبیر کا یہ تبصرہ ایرانی نیوکلیر سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد سامنے آیا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ایران کے اِس طرح کے بیانات اس کے مجرمانہ ذہن اور غیر قانونی رویہ کا مظہر ہیں۔ واضح رہے کہ فخری زادہ کے تعلق سے مغرب اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ نیوکلیر بم بنارہے تھے۔