ہر گاؤں، ہرمندر میں ہنومان چالیسا کا ’پاٹھ‘

   

Ferty9 Clinic

بجرنگ دل پر پابندی کے کانگریس وعدہ پر بی جے پی کا جواب
بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اعلان کیا ہیکہ اقتدار میں آنے کے بعد انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل پر پابندی عائد کی جائے گی ۔اس کے جواب میں بی جے پی نے اعلان کیا ہیکہ ہر گاؤں اور ہر مندر میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے آج جنوبی کرناٹک کے مودبیدری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ’’بجرنگ بلی کی جے‘‘ کے نعرے لگائے۔بی جے پی نے بجرنگ دل کو ممنوعہ قرار دینے کے اعلان کے بعد 10 مئی کو مقررہ پولنگ سے پہلے اسے انتخابی موضوع بنانے کی تیاری کر لی ہے۔گزشتہ شام بی جے پی نے ہنومان چالیسہ کے پاٹھ کا اعلان کر دیا۔ مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا وعدہ بھگوان ہنومان کو تالے میں بند کرنے کی کوشش ہے۔ کانگریس نے ایک سال میں تمام غیرمنصفانہ قوانین کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا اور بجرنگ دل اور پی ایف آئی سمیت نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ بھی کیا۔