ہر گھر ترنگا مہم کاراج بھون میں گورنر نے آغاز کیا

   

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ، صفائی عملے میں ملبوسات اور اشیاء کی تقسیم
حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ہر گھر ترنگا تقاریب کا آغاز کیا۔ انہوں نے راج بھون کے صفائی عملے میں قومی پرچم تقسیم کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تیار رہیں۔ گورنر نے کہا کہ عوام کیلئے یہ بہتر موقع ہے کہ وہ آزادی کے 75 سال کی تکمیل کا جشن شایان شان طور پر منائیں۔ ڈاکٹر سوندرا راجن نے راج بھون کے صفائی اسٹاف میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کئے۔ حالیہ بارش اور سیلاب کے سبب صفائی عملے میں خیرسگالی کے طور پر کپڑے اور غذائی اجناس تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ملک بھر میں دیئے جانے والے بوسٹر ڈوز کو حاصل کریں جو مفت دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بچوں اور ان کی ماؤں کی صحت کی حفاظت کیلئے شعور بیداری مہم کی تجویز پیش کی۔ر