ہفتہ کے ایام میں پاسپورٹ سیوا مراکز کی خدمات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزارت خارجہ نے تلنگانہ میں پاسپورٹ سے متعلق درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے خصوصی مہم کے طور پر مزید 4 ہفتہ کے ایام میں پاسپورٹ سیوا کیندر اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں خدمات کو توسیع دی ہے۔12 اگسٹ سے آئندہ 4 ہفتے بیگم پیٹ، امیر پیٹ، ٹولی چوکی، نظام آباد، کریم نگر کے پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کام کریں گے۔ 12 اگسٹ ہفتہ کیلئے اپواینٹمنٹس کی اجرائی پاسپورٹ سیوا پورٹل پر 4 اگسٹ شام 4:30 بجے سے عمل میں آئے گی۔ عوام اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔