نئی دہلی، 13 اگست (یواین آئی) سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اتراکھنڈ ہلدوانی میں کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھرگے کی ریلی کے بعد اسٹیج کے شدھی کرن اور صفائی کی مذمت کرکے اسے سماجی امتیاز کی ‘بدترین شکل قرار دیا اور الزام لگایا کہ یہ ذات پات کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔یادو نے سوشیل میڈیا پوسٹ میںالزام لگایا کہ اسٹیج کو بعض ‘برتری پسند افراد نے اس لیے پاک کیا، کیونکہ کھڑگے دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دور میں یہ سماجی امتیاز کی بدترین شکل کہ ہلدوانی میں کچھ شرپسندوں نے ملکارجن کھرگے کے اسٹیج کو صرف اس لیے پاک کیا، کیونکہ کھرگے دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ایس پی صدر نے کہا کہ اسٹیج کو پاک کرنے کی شرپسندوں اور ان کے حامیوں کو ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘بی جے پی قائدین اور ان کے ساتھیوں کو گنگا جل سے اسٹیج کو نہیں بلکہ اپنے آلودہ ذہنوں کو پاک کرنا چاہیے ۔یادو نے ذات پات کی بنیاد پر امتیاز برتنے والے افراد کے ‘سماجی ہم آہنگی’ کے دعووں پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ برابری برداشت نہیں کرسکتے ، وہ سماجی ہم آہنگی کی بات کیسے کرسکتے ہیں۔