ہلدی سے ڈپریشن کا علاج

   

واشنگٹن : ہر گھر کے باورچی خانے میں اور خصوصاً ایشیائی کھانوں میں استعمال کی جانے والی ہلدی میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ہلدی کا قدیم زمانے سے بطور غذا اور دوا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے صحت پر بے شمار طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہلدی میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جانے کے سبب اس کا استعمال ماہرین کی جانب سے بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ہلدی ایک مشہور اینٹی بیکٹیریل ہے جسے ایشیائی گھرانوں میں مسالے یا جراثیم کش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ فطرت میں مختلف خواص سے بھرپور ہے اور اسے مختلف دوسری چیزوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرینِ صحت نے ہمیشہ ہلدی کو جسمانی اور نفسیاتی دونوں طرح کے استعمال کے لیے تجویز کیا ہے۔ہلدی میں موجود ’’کرکیومن ‘‘نامی ایک فعال جزو سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، سوزش ایک جسمانی عمل ہے جو ڈپریشن کو بڑھاتا ہے، ہلدی کے روشن رنگ میں بھی ڈپریشن ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ہلدی کی ان خصوصیات نے مختلف سائنسدانوں کی توجہ حاصل کی ہے جو دماغی صحت کو ٹھیک کرنے کے لیے اس کے استعمال کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کر رہے ہیں۔