حیدرآباد :9 ستمبر ( سیاست نیوز) ہلدی پیاکٹس میں گانجہ فروخت کرنے کے ایک ریاکٹ کا اکسائز پولیس نے پردہ فاش کردیا ۔ پولیس کی سختی کے بعد گانجہ فروخت کرنے نئے طریقہ کار اختیار کئے گئے تھے جس کا پولیس نے پردہ فاش کردیا ۔ ایک خاتون ہلدی کے پیاکٹس میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے اکسائز پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلی گئی ۔ آئسکریم میں شراب کی فروخت کے بعد اب ہلدی میں گانجہ فروخت کا واقعہ منظر عام پر آیا ۔ دھول پیٹ کی ساکن نیہا بائی ہلدی پیاکٹس میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلی گئی ۔ خاتون کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر دھاوا کیا گیا تھا ۔ ڈی ایس پی تروپتی کی قیادت میں اکسائز انفورسمنٹ ٹیم نے دھاوا کرکے اس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا ۔ نیہا بائی کے قبضہ سے گانجہ کے 10پیاکٹس کو ضبط کرلیاگیا ۔ نیہا بائی قریبی گاہکوں کو ہلدی پیاکٹس میں گانجہ فروخت کررہی تھی ۔ گانجہ کے خلاف پولیس اور اکسائز انفورسمنٹ کی کارروائیوں سے بچنے خاتون نے اس طریقہ سے گانجہ فروخت کرنے کا طریقہ اپنایا اور گرفتار کرلی گئی ۔ ع