نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے کنونشن کے آغاز کے بعد جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد دلتوں، قبائلیوں، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، اقلیتی برادریوں، خواتین اور نوجوانوں کو نمائندگی دینا ہے۔ انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا، ‘کانگریس پارٹی کا 85 واں اجلاس ہماری مشترکہ وراثت کی ایک جھلک ہے۔ ہماری اقدار اور سب کو عزت دینے کا کلچر ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمارا مقصد دلتوں، قبائلیوں، او بی سی، اقلیتی برادریوں، خواتین اور نوجوانوں کو نمائندگی دینا ہے۔