ہمارا ملک کہا جارہا ہے ، کیا ہم نے ایسے ملک کا خواب دیکھاتھا ، مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے ۔ نصیر الدین شاہ 

,

   

نئی دہلی : ایمنسی انڈیا نے غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف حکومت کی مبینہ کارروائی کی مخالفت میں ایک ویڈیو جاری کیا ۔ اس ویڈیو میں اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ہندوستان میں مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا نے والوں کو سزا دی جارہی ہے۔ اس ویڈیو میں مسٹر شاہ نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے انسانی حقوق کی مانگ کی ہے انہیں جیل میں ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں ، اداکاروں ، محققین ، شاعروں اور تمام لوگوں کو دبایا جارہا ہے۔ صحافیو ں کو بھی خاموش کیا جارہا ہے۔مذہب کے نام پر دیوار کھڑی کی جارہی ہے ۔ بے قصوروں کا قتل کیا جارہا ہے ۔ملک خوفناک نفرت و ظلم سے بھرا پڑا ہے ۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جو اس انصافی کے خلاف کھڑا ہوتا ہے انہیں خاموش کروانے کیلئے ان کے دفاتر پر چھاپے مارے جاتے ہیں ۔ لائسنس رد کئے جاتے ہیں او ربنک کھاتے منجمد کردئے جاتے ہیں تا کہ وہ سچ نہ بول سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کہاں جارہا ہے۔کیا ہم نے ایسے ملک کا خوا ب دیکھا تھا جہاں مخالفت کی کوئی جگہ نہیں ۔جہاں صرف امیروں و طاقتوروں کو سنا جاتا ہو اور جہاں غریبوں اور کمزوروں کو دبایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے قانون تھا لیکن اب صرف اندھیرا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=MwD1STcYNPI