ہماری فوج نے یوکرین میں اہم چوکی حاصل کر لی ہے: روس

   

ماسکو : روسی اموردفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے یوکرین کے خارکیف علاقے میں کوپیانسک میں ایک اہم چوکی پر قبضہ کر لیا ہے۔ کوناشینکوف نے روسی فوج کے یوکرین میں آپریشن کے بارے میں بتایا کہ ہماری فوج یوکرین میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،کپیانسک گاوں کے قریب ہماری فوج نے خارکیف کی سول آبادی اولشانہ پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک ہم نے یوکرینی فوج کے کئی طیارے ، ہیلی کاپٹرس ، ڈرونز ، دفاعی میزائل اور بکتر بند گاڑیاں ، راکٹ مارٹر گنیں اور فوجی گاڑیاں تبادہ کردی گئی ۔