ہمارے خاندان میں مذہب کوئی مسئلہ نہیں: فلم اداکار رتیک روشن

,

   

ممبئی: مشہور فلم اسٹار رتیک روشن نے اپنی بڑی بہن سنینا کے ایک مسلم نوجوان راحیل امین کے ساتھ چل رہے معاشقہ پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فیملی میں مذہب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک انگریزی اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ ہماری فیملی اس وقت مشکل حالات سے گذرر ہی ہے۔

یہ بہت حساس معاملہ ہے۔اور ایسی صورت میں میری بہن کے بارے میں میرا کچھ کہنا مناسب نہ گا۔واضح رہے کہ مشہور فلم اداکار و فلمساز پروڈیوسر راکیش روشن کی بیٹی سنینا کے ایک مسلم لڑکے راحیل امین کے ساتھ چل رہے معاشقہ کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ایک دوسری خاتون فلم اسٹار نے سنینا کے حوالہ سے کہاتھا کہ ہان کے والد راکیش روشن نے سنینا کے مسلم لڑکے کے ساتھ عشق کی خبر سننے کے بعد انکو تھپڑ رسید کیا تھا اور اب وہ گھر میں قید ہیں۔

اس تعلق سے روشن خاندان کے کسی فرد نے تاحال کچھ نہیں کہا تھا۔لیکن رتیک روشن نے اپنی ایک فلم تشہیر کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ دوسری طرف راحیل امین نے کہا کہ میں اور سنینا اکثر ملاقات کیا کرتے تھے۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہماری ملاقات ختم ہوگئی۔ پھر ایک دن سوشل میڈیا کے ذریعہ سے ہم دوبارہ ملے۔ راحیل امین نے کہا کہ انہوں نے جب سنینا سے اپنے رشتہ کے بارے میں سنینا کے والدین سے بات کی تو وہ ہمارے رشتہ کے خلاف تھے۔ راحیل نے بتایا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ اس کے بعد سے سنینا کے ارد گرد پہرا لگادیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ خود راکیش روشن اپنے گھر میں سنجے خان اور زرین خان کی بیٹی سوزین کو اپنی گھر کی بہو بننے کا موقع فراہم کیا۔ اور اب اپنی لڑکی کو مسلم لڑکے کے ہاتھ میں تھمانے سے کترارہے ہیں۔ حالانکہ بالی ووڈ کی دنیا میں بین المذاہب شادیوں کا عام رواج ہے۔ ایسی کئی مثالیں ہیں۔ جیسے سیف علی خان، کرینہ کپور۔ ارباز خان، ملائکہ اروڑہ، اور فلم اسٹار سے سیاستداں بننے والی مغربی بنگال کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں روحی کی تازہ ترین مثال ہے۔