ہمارے خلاف سپاری لی گئی ہے: راجپوت

   

بھوپال: گزشتہ دو دنوں سے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار کی طرف سے وزیر گووند سنگھ راجپوت پر لگائے جا رہے مبینہ بدعنوانی کے الزامات اور اس معاملے میں تحقیقاتی ایجنسیوں سے رجوع کرنے کے درمیان وزیر موصوف راجپوت نے آج کہا کہ مسٹر سنگھار نے ان کے خلاف ‘سپاری’ لے لی ہے اور اپوزیشن کے لیڈر چال چلن اور کردار ریاست میں سب جانتے ہیں۔ راجپوت نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اُن پر لگاتار الزامات لگا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے اب انہوں نے مسٹر سنگھار کو اس معاملے میں ہتک عزت کا نوٹس دیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کا چال چلن اور چہرہ سب جانتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ پر بھی الزامات لگاچکے ہیں۔ وہ خود بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر راجپوت نے کہا کہ مسٹر سنگھار نے ان کے خلاف ‘سپاری’ لے لی ہے ۔ ایسے میں اب مسٹر سنگھار کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں سے رجوع کریں۔ اس دوران آج اس معاملے میں اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو ) سے رجوع کرنے کے بعد، سنگھار نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت چھوٹی مچھلیوں کو پکڑ رہی ہے۔