ہمارے لئے عوام پہلے ہے: پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کے بعد وزیراعظم مودی نے دیا بیان

,

   

نئی دہلی : بڑھتی مہنگائی کے چلتے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے پچاس پیسے اور 7 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس اعلان کے بعد وزیر اعظم مودی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری حکومت میں عوام ہمیشہ سب سے پہلے ہیں۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے فی لیٹر اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد پٹرول 9.5 روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی آجائےگی۔