’’ہمارے وزیراعظم بہرے اور گونگے ہیں‘‘ : انوراگ کشیپ

   

٭ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے بیچ فلمساز انوراگ کشیپ نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمارے وزیراعظم ۔ بہرے ہیں، وہ گونگے ہیں اور جذبات سے عاری ہیں‘‘۔ وہ صرف تقاریر کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔ وہ نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ سُن سکتے ہیں۔ وہ نئے جھوٹ سیکھنے میں مصروف ہیں۔ انوراگ کشیپ چار ماہ بعد 16 ڈسمبر کو ٹوئٹر پر واپس ہوئے اور سی اے اے مسئلہ پر حکومت کو فاشسٹ قرار دیا۔