ہماچل اور اروناچل میں زلزلے کے جھٹکے

   

ایٹا نگر: ہماچل پردیش کے بعد جمعہ کو اروناچل پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 12.40 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی۔ اس سے پہلے جمعہ کی صبح ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز اروناچل کے چانگ لانگ سے 222 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سے پہلے ہماچل پردیش میں جمعہ کی صبح 7.46 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔