ہماچل پردیش: آج شام تین بجے ہوگا کانگریس کے نو منتخب اراکین کا اجلاس، طے ہوگا وزیر اعلٰی کا نام

,

   

شملہ: ہماچل پردیش میں کانگریس پارٹی ایک مرتبہ پھر سے اقتدار میں واپس آگئی ہے ۔ کانگریس نے واضح اکثریت کے ساتھ ہماچل میں واپسی کی ہے ۔ کانگریس نے 68 سیٹوں والی اسمبلی میں 40 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی ہیں ۔ وہیں دیگر کے کھاتے میں تین سیٹیں گئی ہیں ۔ ہماچل میں جیت کے بعد اب کانگریس میں میٹنگوں کا دور شروع ہونے والا ہے ۔ کانگریس پارٹی کی اعلی قیادت کی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔اسی سلسلہ میں جمعہ کو ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں کانگریس کے نو منتخب اراکین کا اجلاس ہوگا ۔ یہ اجلاس شام کو تین بجے کانگریس دفتر راجیو بھون میں ہوگا ۔ اجلاس میں ہماچل پردیش کے انچارج راجیو شکلا اور آبزرور بھوپیش بگھیل اور بھوپیندر سنگھ ہوڈا موجود رہیں گے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق لیجلسیچر پارٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے اعلی کمان کو وزیر اعلی منتخب کرنے کا اختیار دئے جانے کی تجویز پاس کی جاسکتی ہے ۔