شملہ ۔ ہماچل پردیش کے موسم میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ کئی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی۔ ہماچل پردیش کے شملہ میں پہاڑی تفریحی علاقہ برف سے ڈھک گیا۔ ہماچل میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش نہیں ہو رہی تھی۔ ان حالات میں شدید برف باری کے بعد عوام کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔اس کے علاوہ اتراکھنڈ کے موسم نے بھی کروٹ لی ہے جہاں موسم بھی سرد ہوگیا ہے۔ ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ میں بھی برف باری دیکھی گئی۔ اتراکھنڈ کے مسوری، نینیتال اور اولی جیسے علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہاں مزید برف باری کا امکان ظاہرکیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے اتراکھنڈ کے نینیتال میں برف باری کا امکان ظاہرکیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے پہلے لاہول سپتی، چمبہ، کلّو، کنور، منڈی اور شملہ کے اونچائی والے علاقوں میں برف باری کے امکان کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ان علاقوں میں برف باری ہوئی۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں برفباری کا اثر میدانی ریاستوں میں بھی نظر آرہا ہے جہاں بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔