شملہ17دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑہ میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.0 تھی ۔ محکمہ موسمیات کے شملہ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈا کٹر منموہن سنگھ نے زلزلہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کانگڑہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں منگل کی صبح 10.51.08 بجے زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز زمینی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا ۔ جھٹکے ہلکے ہونے کے سبب کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس زلزلہ کا مرکز کانگڑا ضلع کی سرحد پر 32.3 ڈگری شمالی عرض بلد اور 76.3 ڈگری مشرقی طول بلد پر رہا ۔