ہماچل پردیش کی مندر میں آتشزدگی

   

شملہ ۔ 8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے ضلع کلو کی مندر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ 10:30بجے دن دیوی دیواسا مندر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ رام پور سے فائر انجن طلب کیا گیا جو تقریباً 85کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔عوامی جائیداد آگ سے شعلہ پوش ہوگئی تھی ۔ تاہم کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مندر کی جائیداد شعلہ پوش ہوگئی تھی تاہم کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیںملی ۔ آگ لگنے کی حقیقی کی وجہ کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا لیکن لوگوں کا اندازہ ہے کہ تفریحی وجوہات کی بناء پر آگ بھڑکی تھی ۔