کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کنگر گاؤں میں پارٹی امیدوار مکیش اگنی ہوتری کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر لوگوں نے بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی غلطی کی تو انہیں بعد میں پچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی عوام کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے اور پہلے کی طرح کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم دولہے کو دیکھنے جاتے ہیں تو سب سے پہلے اس کی نیت دیکھتے ہیں۔ اسی طرح، ہمیں بی جے پی کی نیت کو جانچنے کے بعد ووٹ دینا ہے۔ اس بار کسی کے مشورے پر ووٹ نہ دیں بلکہ صحیح شخص کو چن کر ووٹ دیں۔ سولن میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہماچل کو ایک بار پھر ‘بیمار ریاست’ کہہ رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سب ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔