ہمایوں نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/14 فبروری، ( سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ احمد علی جو مہدی پٹنم میں پارکنگ ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا یہ شخص ملے پلی کے علاقہ میں کرایہ کے کمرہ میں رہتا تھا جو کمرہ میں مردہ پایا گیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہوگا۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔