ہمدردی کے نام پر خاتون کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

   


حیدرآباد۔/2 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ہمدردی کے نام پر خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مکان میں اے سی اور گیزر کی مرمت کیلئے میکانک کو فراہم کرنے والے شخص نے خفیہ کیمرہ کی مدد سے خاتون کی نجی تصاویر اور ویڈیو تیار کرلیا اور جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے اس پر دباؤ ڈال رہا تھا حالانکہ گرفتار نوجوان اور متاثرہ خاتون ایک دوسرے سے واقف تھے۔ شوہر کی غیر موجودگی میں ریاض سے مدد لینا خاتون کو مہنگا ثابت ہوا۔ گرفتار ریاض ایک معروف موبائیل کمپنی میں کام کرتا تھا اور متاثرہ خاتون الوال میں موبائیل کی دکان چلاتی تھی۔ اس خاتون کے مکان میں اے سی اور گیزر کی مرمت کیلئے وہ میکانک کی تلاش میں تھی ۔ ریاض جو اس خاتون کی دکان پر اکثر آیا کرتا تھا خاتون کی ہمدردی میں اس کی مدد کرنے کی پیشکش کیا اور میکانک کو اپنے ساتھ خاتون کے مکان لے گیا اور اس خاتون کے مکان میں خفیہ کیمرہ نصب کردیا۔ اس کیمرے کی مدد سے خاتون کی نجی مصروفیت کو ریکارڈ کرلیا اور ویڈیو تصاویر تیار کرلیا اور خاتون کو جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے دباؤ ڈالنے لگا اور خاتون کو دھمکیاں دینے لگا کہ وہ اگر اس کی جنسی خواہش کو پورا نہیں کرتی ہے تو وہ ان تصاویر کے پوسٹرس تیار کرتے ہوئے خاتون کے مکان اور محلہ کے دیگر مکانات پر چسپاں کرنے کی دھمکی دیا اور عریاں ویڈیو کو بھی وائرل کرنے کی دھمکی دیا۔ اس بات سے خاتون پریشان تھی۔ ایک دن ریاض خاتون کے مکان میں زبردستی داخل ہوگیا لیکن خاتون کی چیخ و پکار کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ خاتون نے پیٹ بشیرآباد شی ٹیم سے مسئلہ کو رجوع کردیا اور پولیس نے اس خاطی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ع