ہمدرد اور دشمن کو پہچان لیں

   

پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبائیں ۔ ہریش راؤ کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اصافہ کرتے ہوئے غریب و متوسط طبقہ پر اضافی مالی بوجھ عائد کرنے کا بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ۔ ضلع کریم نگر کے ایلندو کنٹہ میں سیلف ہیلپ گروپس میں بلا سودی قرض تقسیم کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ایک طرف عوام کو پریشان کررہی ہے ۔ دوسری طرف ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ میں عوام کو راحت فراہم کررہی ہے ۔ بڑے پیمانے پر آسرا پنشن دئیے جارہے ہیں ۔ ریتو بندھو ، ریتو بیمہ ، شادی مبارک ، کلیان لکشمی ، ڈبل بیڈ روم مکانات ، دلت بندھو ، اسکیمات کے علاوہ دوسرے اسکیمات پر عمل کررہی ہے ۔ حضور آباد اسمبلی حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل غور کریں ان کے ہمدرد کون ہیں اور دشمن کون ہیں اس کے بعد ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبائیں ۔ سابق ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے ان اسکیمات کو بے فیض قرار دیا ہے اور اپنی کامیابی کے لیے گھڑیال ، گرینڈرس وغیرہ تقسیم کررہے ہیں ۔ غریب خاندان کے لڑکی کی شادی کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 116 روپئے معاوضہ ادا کیا جارہا ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بنیادی سہولتیں فراہم کئے جارہے ہیں ۔ کے سی آر کٹس تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ آسرا پنشن کی فراہمی پر بھاری رقم خرچ کی جارہی ہے ۔۔ ن