ہمنت بسوا سرما ہوں گے آسام کے نئے وزیر اعلی،آج 12 بجے کابینہ کے ساتھ لیں گے حلف

,

   

ہیمنت بسوا سرما آسام کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی تین رکنی مرکزی مشاہدوں کی موجودگی میں یہاں نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔اس دوران موجودہ وزیر اعلیٰ سربانند سونووال نے کل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی سے راج بھون میں ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔آسام کا مشاہد بنا کر بھیجے گئے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد بتایا کہ بسوا سرما آج یعنی پیر کو بارہ بجے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے