سارے ملک میں ایک شور مچا ہے کہ طلاق بل پاس ہو چکا ہے اور اب مسلم بہنیں آزاد ہوچکی ہے۔
مگر دوسری طرف ایمانی ہمیت سے بھرپور ہماری اکثر بہنیں ڈنکے کی چوٹ پر یہ باتیں کہ رہی ہے کہ ہمیں آزادی چودہ سو سال پہلے ہی مل گئی تھی ہمیں اب کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
صدر جمہوریہ نے بیان دیا تھا کہ ہمیں ابھی موقع ملا ہے مسلم بہنوں کو آزادی دلانے کا مدتوں سے غلامی میں ہیں۔ اسکے جواب نے مسلم بہن نے کہا کہ انکا یہ بیان بالکل غلط ہے۔
ہم تو غلامی میں بالکل نہیں ہے مگر اب یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ہماری آزادی کوچھینا جائے۔ اور ہمیں جو حقوق شریعت نے دیے ہیں نہ اس سے پہلے کوئی دے سکتا ہے اور نہ آج کوئی دے سکتا ہے۔
اور یہ جو بل لایا گیا ہے یہ ہمارے حقوق پامالی کی شروعات ہے۔
(سیاست نیوز)