ہمیشہ اصل رہے نقل نہ کریں، نئے تاجروں کو کے ٹی آر کا مشورہ

   

اسٹارٹ اپ چیلنج فائنل 2023 پروگرام سے وزیر آئی ٹی و صنعت کا خطاب

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے آبادی زیادہ رہنے والے ہمارے ملک میں طبی اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہوجانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کہ یہ تجارتی نقطہ نظر سے یہ ایک اچھا موقع ہے۔ صرف منافع کیلئے کام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ حیدرآباد کے ایل وی آنکھوں کے ہاسپٹل میں منعقدہ اسٹارٹ اپ چیلنج فائنل 2023ء پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مغربی ممالک کے مقابلے ہندوستان میں کاروباری بننا آسان نہیں ہے۔ تلنگانہ حکومت تاجرین کو ضرورت کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سازگار صنعتی ماحول دستیاب ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نئی ٹکنالوجی کو اپنانے کے معاملے میں ہمیشہ مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وہ یہ دریافت کرتے رہتے ہیں کہ اس ٹکنالوجی کا معاشرہ پر کیا اثر پڑتا ہے۔ معاشرہ پر مثبت اثرات پڑنے والی چیزوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ نئے تاجروں کو دو مشورے دینا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ اورجینل رہے اور کبھی نقل نہ کرو۔ امیزون کو دیکھو ضرور مگر فلپ کارٹ، اور اسناپ ڈیل جیسے ادارے تیار کرو یہ بہت آسان ہے۔ ایسی چیزیں ایجاد کریں جو مغرب میں پہلے سے تیار نہیں ہوئی ہے۔ عالمی مارکٹ میں مقام بنانے والی اختراعی کام کریں فی الحال سرمایہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ماضی میں سرمایہ اکھٹا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اب خیال اہم ہے۔ ہم کتنی جلدی مارکٹ میں قدم رکھتے ہیں یہ اہم ہے۔ اوریجنل رہے دنیا کو فتح کرنا آسان ہوگا۔ن