ہم ترکیہ کو F-16 طیارے فروخت کریں گے : بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم، ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے بارے میں پْر یقین ہیں۔بائیڈن نے لتھوانیا میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد دورہ فن لینڈ پر روانہ ہونے سے قبل اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 طیاروں کی فروخت کے مخالف نیو جرسی کے سینیٹر بوب میننڈیز اپنے اعتراض سے باز آ جائیں گے ؟ بائیڈن نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم بھی اس کے ہاتھ ایف۔16 طیارے فروخت کریں گے۔بائیڈن نے کل نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران زلنسکی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بھی بہت مفید شکل میں طے پانے کا ذکر کیا ہے۔
ہم ترکیہ کی رکنیت کی بھرپور حمایت کریں گے :اسپین
میڈرڈ : اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکیہ کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھرپور حمایت کرے گا۔ نیٹو اجلاس کے دوران اردغان نے ملاقات کرنے والے سانچیز نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔اسپینی وزیراعظم نے بتایا کہ یورپی یونین کی عبوری صدارت اس وقت اسپین کے پاس ہے اور میں نے اردغان کو یورپی یونین کے رکنی مذاکرات میں ترکیہ کی حمایت کا پورا یقین دلایا ہے ۔