ہم جنسیت کے جعلی ویڈیو پر کرناٹک بی جے پی کے ایم ایل اے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہادیوا پورہ حلقہ کے بی جے پی کے ایم ایل اے لمباولی کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار کے سامنے گزشتہ دو شنبہ کو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ہم جنسیت کے جعلی ویڈیو کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ’’میرے بچے ان جعلی ویڈیوز کی وجہ سے مصائب جھیل رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ ان واقعات کی جانچ کی جائے تاہم اسپیکر نے لمباولی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ جذباتی نہ ہوں لیکن اسپیکر نے ان کی تحقیقات کی درخواست پر توجہ نہیں دی۔