ہم جنس پرستوں کی شادی کوقانونی حیثیت دینے کامعاملہ :5 ججوں کی آئینی بنچ کی تشکیل ،18 اپریل کو ہوگی سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کا معاملہ 5 ججوں کی آئینی بنچ کو سونپ دیا ہے۔ اس معاملے میں 18 اپریل کو سماعت ہوگی۔ درخواست میں ا سپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہم جنس شادی کی رجسٹریشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے خاندانی نظام کے خلاف ہوگا۔ اس میں قانونی رکاوٹیں بھی آئیں گی۔اس سال 6 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کے معاملے پر مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ہائی کورٹس میں زیر التواء درخواستیں ان کو منتقل کر دی گئیں۔ اب عدالت کے سامنے 15 سے زیادہ درخواستیں ہیں۔ زیادہ تر درخواستیں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں نے دائر کی ہیں۔