ہم خوفزدہ نہیں: مجھ پر حملہ کا ثبوت موجود

,

   

پولیس کا دعویٰ مسترد۔ جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر آشی گھوش کا بیان
٭ جواہرلال نہرو یونیورسٹی تشدد کیس میں ملوث قرار دیئے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک صدر جے این یو اسٹوڈنٹ یونین آشی گھوش نے دہلی پولیس کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہاکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ہم دہلی پولیس سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ میرے پاس بھی مجھ پر کئے گئے حملہ کا ثبوت موجود ہے۔ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں ۔ ہماری تحریک پرامن اور جمہوری طریقہ سے جاری ہے۔