نئی دہلی ۔17 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نراوانے نے کہا ہے کہ ’’ہم نہ صرف اپنے تمام شہریوں کی مدد بلکہ ساری دنیا کو ادویات برآمد اور میڈیکل ٹیمس روانہ کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف پاکستان دہشت گردی برآمد کررہا ہے ‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ ایک ایسے وقت جب ساری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے ۔ ہمارے پڑوسی ہمارے لئے گڑبڑ پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔