ہم سبھی سونیا کے ساتھ: ڈگ وجے

   

بھوپال، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) محترمہ گاندھی کو ایک بار پھر کانگریس کا عبوری صدر منتخب کئے جانے پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے اسے پارٹی ورکنگ کمیٹی کا دانش مندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی محترمہ گاندھی کے ساتھ ہیں۔مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ محترمہ گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر منتخب کرنا ورکنگ کمیٹی کا دانش مندانہ فیصلہ ہے ۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔سابق مرکزی وزیر اور سابق رکن پارلیمنٹ جیوتر آدتیہ سندھیا نے اس فیصلے پر کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ سابق صدر راہل گاندھی اپنے استعفی کے فیصلے پر قائم ہیں۔ اگرچہ محترمہ گاندھی کا دوبارہ سے پارٹی صدر منتخب ہونا فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کانگریس کارکنا اب ان دونوں کی مشترکہ قیادت میں کام کریں گے ۔