جے پور۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے بی جے پی پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے ہم سب لوگ ایک ہیں اور سبق سکھایا جائے گا۔مدھیہ پردیش کے کانگریس ارکان اسمبلی کے جے پور آنے کے مد نظر جے پور ہوائی اڈہ پر پہنچے مسٹر گہلوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ملک سب دیکھ رہا ہے کہ کس طرح خرید وفروخت ہو رہی ہے ۔انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ لوگ ملک کو کہاں لے جا رہے ہیں ملک سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔یہ لوگ جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں،ملک انھیں سبق سکھائے گا۔انھوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کانگریس کے ارکان اسمبلی جے پور آرہے ہیں۔کس طرح خریدوفروخت کی جارہی ہے ،غنڈہ گردی کی جا رہی ہے اورحکمراں پارٹی کے ذریعہ لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور سبق سکھایا جا ئے گا۔مسٹر سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر مسٹڑ گہلوت نے کہا کہ یہ موقع پرست لوگ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے کانگریس ارکان اسمبلی جے پور کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اور ان کو لینے مسٹر گہلوٹ ہوائی اڈہ پہنچے ہیں ۔مدھیہ پردیش کے ان ارکان اسمبلی کاجے پور کے دہلی روڈ پر واقع ریسارٹ میں قیام کا انتظام کیا جائے گا۔
