ہم ضرورت پڑنے پر ہندوستان سے لڑیں گے : نیپال

,

   

کٹھمنڈو ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ جاریہ سرحدی تنازعہ کے درمیان نیپال کے نائب وزیراعظم ایشور پوکھریل نے کہا ہیکہ نیپال کی آرمی ضرورت پڑنے پر لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہماری قابلیت، دیانتداری اور ہماری آرمی کی صلاحیت کے تعلق سے کافی پُراعتماد ہیں۔ پوکھریل نیپال کے وزیردفاع بھی ہیں۔ نیپال نے حال ہی میں ہندوستانی علاقوں لیپولیک، کالاپانی اور لمپیادھورا کو اپنے علاقہ بتاتے ہوئے اسے اپنے سیاسی نقشہ میں شامل کیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی سیاسی اور سفارتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا۔ ہندوستان نے فوری طور پر کوئی شدید ردعمل ظاہر نہیں کیا بلکہ اتنا کہا کہ نیپال کے ساتھ تنازعہ کی یکسوئی کرلی جائے گی۔ تاہم نیپال نے جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ چند سال سے کٹھمنڈو حکومت اور چین میں قربت بڑھ گئی ہے۔ تب سے ہند۔ نیپال تعلقات میں تلخی دیکھنے میں آرہی ہے یہاں تک کہ نیپال نے ایسے علاقوں کو اپنا حصہ بتایا ہے جس پر اب تک ہندوستان کی عمل داری سمجھی جاتی رہی ہے۔