ہم عراق میں مشرقی یا مغربی طرز کی حکومت کے حق میں نہیں:الصدر

   

بغداد : عراق میں الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی صدر تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ غیر ملکی اثرات سے آزاد قومی اکثریتی حکومت کے حق میں ہیں۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ میں الصدر نے اشارہ دیا ہے کہ عراق میں غیر ملکی اثرات سے آزاد حکومت قائم کی جانی چاہیے اور کہا کہ مشرقی یا مغربی نہیں بلکہ ہم قومی اکثریتی حکومت کے قیام کے متمنی ہیں۔شیعہ رہنما صدر کی یہ ٹویٹ نجف میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل کانی سے ملاقات کے بعد باعثِ توجہ ہے۔کہا جاتا ہے کہ الا صدر کی مشرقی یا پھر مغربی طرز کی حکومت کی اصطلاحات کا مفہوم عراق میں حکومت کے سلسلہ قیام میں ایران اور امریکہ کے اثرات سے تعلق رکھتا ہے۔الصدر گروپ کو10 اکتوبر کے انتخابات میں اول پوزیشن حاصل ہوئی۔