ہم ملک نہیں بی جے پی کو توڑیں گے۔دپیکا اچانک غدار کیسے ہوگئی

,

   

٭ سابق صدر جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار نے جمعرات کو کہا کہ جے این یو کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچروں پر حملہ کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگ ملک کو نہیں توڑ رہے ہیں بلکہ وہ بی جے پی کو توڑیں گے۔ کنہیا ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا ممبر کہہ جانے کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوںنے ایچ آر ڈی منسٹری آفس کے باہر میڈیا کو مخاطب کیا ۔ کنہیا نے برسر اقتدار بی جے پی پر طنز میں کہا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے کسی اسکیم کی تائید کرے تو محب وطن ہے اور جب وہ جے این یو کا دورہ کرتی ہیں تو انہیں قوم دشمن یا غدار کہا جارہا ہے۔