لکھنو 3 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کل ہند کانگریس سیوا دل کے کتابچہ میں ونائک دامودر ساورکر کو ہم جنس پرست قرار دینے اور گوڈسے سے جسمانی تعلقات رکھنے کے الزام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے سوامی چکراپانی نے کہا کہ ہم نے سنا کہ راہول گاندھی ہم جنس پرست ہیں۔ انہوں نے ساورکر کے خلاف اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔ کانگریس سیوا دل سربراہ کا کہنا ہیکہ ان کا دعوی ثبوت پر مبنی ہے ۔