ہم نے پوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا،یوکرینی صدر کابیان

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ کیئف نے کریملن پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ روئٹرز کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد ہی روسی فوج کے خلاف اپنی ہی سرزمین پر جوابی کارروائی کا آغاز کرے گا۔روس نے چہارشنبہ کو یوکرین پر ایک ڈرون حملے میں صدر ولادیمیر پوتن کے قتل کی ناکام کوشش کا الزام لگایا تھا اور جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔فِن لینڈ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 ماہ سے یوکرین کے شہروں اور دیہات کا دفاع کر رہے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ یوکرین پر پوتن کے قتل کی کوشش کا الزام لگانا روس کے مفاد میں کیوں ہے؟ تو صدر زیلنسکی نے کہا کہ ’یہ بہت آسان ہے۔ روس نے کوئی فتح حاصل نہیں کی۔ وہ (پوتن) اپنے ملک کو مزید آمادہ نہیں کر سکتے اور وہ صرف اپنی فوج کو مزید موت کے منہ نہیں دھکیل سکتے۔ آگے بڑھنے کے لیے اس کو اپنے لوگوں کو آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مغرب کیئف کو مزید ہتھیار فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے ان کو جلد جنگی طیارے مل جائیں گے۔فِن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی ساختہ ہارنٹس طیارے اس کے لیے نہیں دے سکتا کیونکہ وہ پرانے ہیں۔چہارشنبہ کو کریملن نے کہا تھا کہ ’صدر پوتن کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے میں دو ڈرون استعمال کیے گئے لیکن ان کو دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔