ہم گاندھی کے رام کی پوجا کرتے ہیں، بی جے پی کے رام کی نہیں: سدارامیا

   

چیف منسٹر کرناٹک نے مہادیو پورہ میں بھگوان رام، سیتا، لکشمن اور ہنومان کی مورتیوں کا افتتاح کیا
بنگلورو:ایودھیا میں رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا (تقدیس) کے بعد، تقریب بہت دھوم دھام سے منعقد کی گئی اور ہزاروں معززین نے شرکت کی، کرناٹک کے چیف منسٹرٰ سدارامیا نے یہ کہہ کر تنازعہ پیدا کر دیا کہ ہم (کانگریس) گاندھی کے رام کی پوجا کرتے ہیں نہ کہ بی جے پی کے رام کی۔سدارامیا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی بھگوان رام کو سیتا اور لکشمن سے الگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لکشمن اور سیتا کے بغیر کوئی رام نہیں ہے۔ رام ہمہ گیر ہے اور وہ صرف ایودھیا تک محدود نہیں ہے۔ ان کی موجودگی ان کے گاؤں کے سری رام مندر تک پھیلی ہوئی ہے جو اس نے تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے مہادیو پورہ ضلع میں رام، سیتا کی مورتیوں کا افتتاح کیا اور کہا کہ بھگوان رام سب کیلئے بھگوان ہیں۔ وہ بی جے پی کے بھگوان اور تمام ہندوؤں کے بھگوان نہیں ہیں۔ ہم بھی بھگوان رام کے شاگرد اور عقیدت مند ہیں۔ سدارامیا نے کہا کہ وہ بھی ایک دن ایودھیا کا دورہ کریں گے۔سدارامیا نے کرناٹک کے مہادیو پورہ میں بھگوان رام، سیتا، لکشمن اور ہنومان کی مورتیوں کے افتتاح کے موقع ھر خطاب کیا۔اس سے قبل کانگریس نے ایودھیا میں پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کی دعوت کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ یہ میگا ایونٹ آر ایس ایس۔بی جے پی کا پروگرام ہے۔ کانگریس قائدین ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، ادھیر رنجن چودھری اور پارٹی کے دیگر اہم قائدین نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ پران پرتشٹھا تقریب کے لیے دعوت نامے کو مسترد کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ وہ (بی جے پی) یہ پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم بھگوان رام کے خلاف ہیں، جو درست نہیں ہے۔ ہم ایودھیا میں بھگوان رام کے خلاف نہیں ہیں۔ وہ جوکر رہے ہیں یہ سیاست کیلئے ہے ۔کانگریس کو اس پر اعتراض ہے ۔کانگریس صدر ملکارجن گھر گے اور دوسروں نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔