ہم گوگل پر نظر رکھتے ہیں، ٹرمپ کی سندر پچائی پر تنقید

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندر پچائی وائیٹ ہاؤس میں جس وقت آئے تھے، اس وقت انہوں نے میری (ٹرمپ) بڑی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں تاہم گوگل کے سابق انجینئر کیوین سیرنیکی نے بتایا کہ گوگل اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ٹرمپ 2020ء کے انتخابات میں کامیاب نہ ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم گوگل پر نظر رکھتے ہیں۔