ہندوتوا ویب سائیٹ کی تنقید پر پرنسپل پروین سے استعفیٰ طلب کرلیا

   

ممبئی : سومیا اسکول ممبئی نے اپنی پرنسپل پروین شیخ سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے کیونکہ ایک ہندوتوا ویب سائیٹ نے پرنسپل پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ اپنے سیاسی افکار اسٹوڈنٹس پر مسلط کررہی ہے ۔ پروین ممبئی کے ودیاوہار میں واقع پرائیویٹ اسکول میں گزشتہ 12 سال سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور 7 سال سے وہ پرنسپل ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ویب سائیٹ نے پروین کے خلاف آرٹیکل شائع کیا ۔ تاہم کئی والدین نے پرنسپل پروین کی تائید و حمایت کی ہے۔