نئی دہلی ۔20؍جولائی(ایجنسیز)زلزلہ کے جھٹکوں سے ایک بار پھر زمین کانپ اُٹھی ہے۔ آج صبح ہندوستان، تاجکستان اور ایران میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دیر رات 12 بجے کے بعد سے صبح 5 بجے تک تینوں ملکوں میں زلزلہ کے جھٹکوں سے لوگوں میں دہشت پیدا ہو گئی۔ حالانکہ ان ملکوں میں زلزلہ سے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔سب سے پہلے زلزلہ ہندوستان کی آسام ریاست کے ناگاؤں ضلع میں آیا۔ رات 12:56 بجے زلزلہ کے جھٹکوں سے زمین ہلی جس کی شدت 2.9 درج کی گئی۔