ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو اپنے ملک میں رہتے ہوئے ’جھوٹے اور من گھڑت بیانات‘ دینے سے روکے۔ وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ اس نے ڈھاکہ میں ہندوستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا جس میں شیخ حسینہ واجد کے بیانات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت نے درخواست کی ہیکہ ہندوستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت انہیں اس طرح کے جھوٹے، من گھڑت اور اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کیلئے فوری طور پر مناسب اقدامات کرے جب تک وہ ہندوستان میں ہیں۔‘