ہندوستانیوں کو واپس لانے ایر انڈیا کی خدمات کی ستائش

   

نئی دہلی 23مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے میں ایئر انڈیا کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کیا اور کہا ، “ایئر انڈیا کی ٹیم پر فخر ہے جس نے صبر سے انسانیت کا مظاہرہ کیا۔ ملک بھر میں ان کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف ہورہی ہے‘‘ ۔شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھی ائیر انڈیا کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، “ایئر انڈیا کے بوئنگ 777 کے عملے نے کیپٹن سواتی راول اور راجہ چوہان کی سربراہی میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے 263 ہندوستانیوں کو وطن واپس پہنچا‘‘۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی اور مسٹر پوری کی ٹویٹس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لوگ کورونا کے انفیکشن کی وجہ سے ایئر انڈیا کے عملے کے ممبروں کو اپنی سوسائٹی اور گھروں میں آنے سے روک رہے ہیں۔