ویب سائیڈکا طلبہ مشاہدہ کرتے ہوئے تقرر ی کی دستیابی او روقت کا تعین کرسکتے ہیں۔
نئی دہلی۔ہندوستان میں متعین امریکی سفارت خانہ نے جمعرات کے روز اعلان کیاہے کہ وہ 14جون سے ہندوستانی اسٹوڈنٹس کے لئے ویز کی مشق کو بحال کررہا ہے۔
مذکورہ امریکی سفارت خانہ اورقونصلیٹ ہندوستانی اسٹوڈنٹس کے لئے ویزا کے لئے وقت کا آغاز کرے گا جو امریکی کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں اگست ستمبر کے دوران شامل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
متحدہ ہائے امریکہ سفارت خانہ برائے ہندوستان نے ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ”ہندوستان کے لئے مذکورہ یو ایس مشن جولائی او راگست اسٹوڈنٹس ویزا تقرری کے لئے ملک بھر میں 14جون2021سے آغاز کرے گا۔
ویب سائیڈکا طلبہ مشاہدہ کرتے ہوئے تقرر ی کی دستیابی او روقت کا تعین کرسکتے ہیں“۔
امریکی سفارت خانہ کی ویب سائیڈ پر جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ”امریکی مشن برائے ہندوستان کے لئے اسٹوڈنٹس ویزا سب سے اونچی ترجیحات میں شامل ہیں اور اور مجوزہ تعلیمی سال میں وقت پر طلبہ کے سفر کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
ملک بھر میں جولائی او راگست اسٹوڈنٹس ویزا کی تقرریر کا 14جون2021سے ہم آغاز کریں گے۔ طلبہ ہمارے ویب سائیڈ کامشاہدہ کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں“۔
اس میں کہاگیاہے کہ”ویزا کے لئے انٹرویو سے قبل ایک مرتبہ ائی 20پروگرام کی شروعات کی تاریخ کا جائزہ لے لیں۔
وہ طلبہ جو نئے پروگرام کی شروعات کررہے ہیں جو پروگرام کی تاریخ کے ساتھ ہے یکم اگست کے بعد وہ پروگرام کی شروعات کی تاریخ سے 30دن قبل امریکی کا سفر کرسکتے ہیں اور قومی مفاد سے استثنیٰ کی درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے“۔
مزید معلومات او رجانکاری کے لئے امریکہ میں رہنے والے اسٹوڈنٹس اس نمبر پر1-888-407-4747 اور ہندوستان سے اس نمبر 1-202-501-4444 پر ربط پید کیاجاسکتا ہے۔