ہندوستانی ایتھلیٹ ملک کے اصل ہیرو

   

نئی دہلی ۔ مرکزی وزیرکھیل کرین ریججو نے اولمپک کھیلنے جانے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں کو ملک کااصل ہیروقراردیتے ہوئے ملک کے لوگوں سے ان ایتھلیٹس کی اسی طرح حمایت کرنے کی اپیل کی ہے جیسے وہ ملک کے کرکٹروں کی کریتے ہیں۔ریججو نے ٹوکیو اولمپک اورپیرالمپک 2020 کے لئے ہندوستان کی تیاری کے تعلق سے مرکزی وزارت برائے نوجوانوں کے امور اورکھیل کے تعاون سے کنڈیڈریشن آف سی آئی آئی ۔ اسپورٹس کام انڈسٹری کے ذریعہ منعقدہ ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ایک حوصلہ افزائی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا چھ ہزارسے زیادہ سیلفی پوائنٹ بنائے جائیں گے ، جہاں لوگ ایتھلیٹوں کے تئیں اپنی حمایت دکھاسکتے ہیں۔ میں وزیرریلوے پیوش گوئل سے بات کی ہے اورانہوں نے فوری ملک کے چھ ہزارریلوے اسٹیشنوں پرجگہ کی نشاندہی کی ہے ، جہاں اولمپک سیلفی پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ ہریانہ کیچیف منسٹر نے دیگرشائقین کو مہم میں شامل ہونے اورٹوکیو جانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئیشوق کے ساتھ ایک سیلفی بھی کلک کی ہے ۔ میں چاہتا تھا کہ اولمپک کی اہمیت کو ہرکوئی سمجھے ، جو ملک کے چاروں طرف پھیلی ہے ۔ کھیل ملک کا سب سے بڑا سافٹ پاورہے ۔قابل ذکر ہے کہ سمر اولمپک اورپیرالمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں کی تعداد میں گزشتہ تین ایڈیشنوں میں مسلسل اضافہ دیکھاگیا ہے ۔ اب تک 100 سے زیادہ ایتھلیٹوں نے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کی ہے اورکئی ایتھلیٹس کے ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کی امید ہے ۔سابق ہندوستانی ہاکی کپتان ایم ایم سومیا نے بات چیت کے دوران کوچنگ اوردیگرسہولیات کے تعلق سے فیڈریشنس کی حمایت کرنے میں حکومت کے کردارکی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ان دنوں ہاکی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے کچھ بہترین کوچ ہیں اورہمارے لڑکے اورلڑکیاں اچھے افراد کی زیر سرپرستیمیں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان ٹوکیو میں میڈل کے لئے چیلنج دے سکتا ہے ۔چیف نیشنل بیڈ منٹن کوچ پلیلا گوپی چند نے کہا ہے کہ کیسے ایتھلیٹ ماضی میں اپنے ہم وطنوں کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں میں زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس تبدیلی کو ممکن بنانے میں حکومت کے کردارکو نشان زدکیا ہے ۔ گوپی چند نے کہا، آج میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ٹیم کا ہر رکن اپنے اعلیٰ فارم میں رہنے اور ممکنہ طورپر میڈل جیتنے کے لئے تربیت لے رہا ہے اور اگران کے پاس میڈل نہیں ہے یا اچھی کارکردگی نہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ مایوس ہوں گے ۔اسپورٹس کام انڈسٹری کنفیڈریشن کے صدر جلج دانی ریو2016 کی سلور میڈلسٹ اورہندوستان کی پیرالمپک کمیٹی کی صدر ڈاکٹر دیپا ملک، چیف نیشنل بیڈ منٹن کوچ پلیلا گوپی چند، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور1980 کے ماسکو اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن ایم ایم سومیا، لندن اولمپکس 2012 کے برونز میڈلسٹ گگن نارنگ اوراسپورٹس کام انڈسٹری کنفیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور پروکیم انٹرنیشنل کے جوائنٹ ایم ڈی وویک سنگھ بطورکلیدی افراد اس اجلاس میں موجود رہے ۔ سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ ریسرچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ویرن رسکنھا نے اس پروگرام کا انعقادکیا۔