ہندوستانی ایجنسیوں پر میہول چوکسی نے اغوا کی کوشش کا لگایا الزام

,

   

بھگوڑے ہیرا کاروباری نے کہاکہ وہ بینک دھوکہ دہی معاملے کی جانچ میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سینٹ جانس/نئی دہلی۔بھگوڑے ہیرا کاروباری میہول چوکسی نے دعوی کیاکہ وہ اس کے خلاف درج بینک دھوکہ دہی کی جانچ میں ایجنسیو ں کے ساتھ ”ہمیشہ تعاون کے لئے دستیاب ہے“ اورالزام لگایاکہ ہندوستان کی ایجنسیوں نے ’اس کو ”اغوا ء کرنے کی کوشش“ کی ہے۔

طبی مدد کے لئے انٹیگا واپس جانے کے لئے ڈومنیکاہائی کورٹ نے جس چوکسی کو ضمانت دی ہے‘ اس نے اے این ائی کو بتایاکہ کی صحت کافی خراب ہے۔چوکسی نے کہاکہ”آج بھی“ وہ چاہتے کہ ہندوستان کاواپس جاکر اپنی بے گناہی ثابت کرے مگر ”اس کی صحت بہت خراب ہے“۔

اس نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان میں اس کی حفاظت کے متعلق ”سنجیدگی کے ساتھ پریشان“ہے۔ ایک خانگی ہوائی جہاز میں چوکسی انٹیگا اور باربوڈا پہنچا۔اس کامقامی سطح پر طبی علاج کیاگیا او روہ ڈومنیکا انتظامیہ کو اس کی صحت اور گھر چھوڑ کر جانے کے ہر وقت جانکاری دینا ہے۔

اس نے اے این ائی کو بتایاکہ”میں گھر واپس آیاہوں مگر اس اذیت نے میرے نفسایت اور جسمانی طور پرمستقل داغ چھوڑ دئے ہیں‘بلکہ میری روح پر بھی مستقل داغ ہیں۔

میں تصور نہیں کرسکتا کہ میرے سارے کاروبار بند کرنے اور میری جائیدادضبط کرنے کے لئے ہندوستانی ایجنسیوں کی جانب سے مجھ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جائے گی“۔

مذکورہ 62سالہ بھگوڑا پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) کے 13500کروڑ کے دھوکہ دہی معاملے میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔اس نے دعوی کیاکہ وہ تحقیقات کرنے والے ایجنسیوں سے کہا ہے کہ اس سے تفتیش کے لئے انٹیگا ائیں۔

اس نے اے این ائی کو بتایاکہ”کئی مرتبہ میں نے ایجنسیوں کا بتایا کہ وہ تفیتش کے لئے ائیں کیونکہ اس کی صحت خراب ہے‘ میں کہیں سفر کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ میں ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ دستیاب ہوں مگر اغوا کی غیر انسانی پہل کی مجھے توقع نہیں تھی“۔

اس نے مزیدکہاکہ”حالانکہ آج کی تاریخ تک سنجیدگی کے ساتھ میں اپنے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے ہندوستان واپس لوٹنے کا خواہا ں تھا۔ میری میڈیکل حالات بہت خراب ہے اس سے برا کچھ نہیں ہے جو پچھلے پچاس دنوں میں میرے اغوا کے ہوا ہے‘ حقیقت میں ہندوستان کے اندر میں اپنی حفاظت کو لے کر فکر مند ہوگیاہوں۔

یقین نہیں ہے کہ میں واپس ذہنی او رجسمانی رات حاصل کرسکوں گا“۔چوکسی پراسرار طور پر 23مئی کے روز انٹیگا او رباربوڈا سے لاپتہ ہوگیا جہاں پر وہ ایک شہری کی حیثیت سے 2018سے مقیم ہے۔

اس کے وکیل نے الزام لگایاکہ اس کو انٹیگا میں جولی ہاربر سے 23مئی کے روز اغوا کرکے ایک کشتی کے ذریعہ ڈومنیکا لایاگیاتھا۔