نئی دہلی، 4 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بحریہ کے دن کے موقع پر تمام بحری اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی بحریہ ہمت اور عزم کا دوسرا نام ہے ۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مودی نے کہا، “ہندوستانی بحریہ کے تمام اہلکاروں کو بحریہ کا دن مبارک ہو۔ ہماری بحریہ غیر معمولی ہمت اور پختہ عزم کا دوسرا نام ہے ۔ وہ ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہمارے سمندری مفادات کو برقرار رکھتی ہے ۔ حالیہ برسوں میں ہماری بحریہ نے خود انحصاری اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ اس سے ہمارے سکیورٹی نظام کو مزید تقویت ملی ہے ۔
میں اس سال کی دیوالی کو کبھی نہیں بھول سکتا، جو میں نے آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ منایا تھا۔ میں ہندوستانی بحریہ کو ان کی مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال 4 دسمبر کو بحریہ کا دن منایا جاتا ہے ۔ اس سال، بحریہ نے ترواننت پورم کے شانموگم بیچ پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔ تینوں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو شانموگم ساحل سمندر پر بحریہ کے جنگی جہازوں کی نمائش کا مشاہدہ کیا تھا۔